ماسکو(نیوزڈیسک)روس میں کم عمر نوجوانوں کیلئے منی جی ویگن فروخت کیلئے متعارف کروائی گئی ہے۔منی مرسڈیز جی کلاس اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل جس میں ایک الیکٹرک موٹر اور لگژری ٹرمنگز نصب ہیں وائرل ہوگئی ہے اس کی قیمت بچوں کا کھلونا ہونے کے باوجود ایک لاکھ 10ہزار امریکی ڈالرز کے مساوی ہے۔ بلاشبہ مرسڈیز جی ویگن بہت سارے نوجوانوں کے خوابوں کی گاڑی ہے ۔روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک ڈیلر شپ ایک الیکٹرک مرسڈیز جی کلاس کم عمر نوجوانوں (جو ڈرائیونگ کرنے کی قانونی عمر سے کم ہوتے ہیں) کے لیے فروخت کر رہی ہے۔ اسکا وزن صرف 800کلوگرام ہے اور یہ ریگولر جی ویگن سے کافی چھوٹی ہے۔ اسکے علاوہ اس میں والدین کے لیے کنٹرول فنکشن موجود ہے جس سے اسکی اسپیڈ ساٹھ، چالیس یا بیس کلومیٹر فی گھنٹے تک محدود کیاجاسکتا ہے۔ مزید برآں اس میں نارمل جی کلاس کی گاڑی کے تمام گھنٹیاں اور سیٹیاں نصب ہیں۔ جبکہ اس میں لیدر سیٹس، ڈیجیٹل ڈسپلے، پارکنگ سینزرس، ساؤنڈ پروفونگ، اسٹیئرنگ ویل کنٹرول اور ریئر ویو کیمرے بھی نصب ہیں۔