• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرسٹ ٹائم بائرز کی تعداد 2024 میں موجودہ دہائی کی کم ترین سطح سے بڑھ گئی

لندن ( پی اے) فرسٹ ٹائم بائرز کی تعداد 2024میں موجودہ دہائی کی کم ترین سطح سے بڑھ گئی ایک اندازے کے مطابق مکان کی پہلی بار خریداری کرنے والوں کے پاس رہن رکھنے والے افراد کی تعداد 2024میں ایک دہائی کی کم ترین سطح سے بڑھ گئی ہے، جس میں سالانہ تقریباً 14فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یارکشائر بلڈنگ سوسائٹی نے اندازہ لگایا کہ 2024کے دوران برطانیہ بھر میں 330000فرسٹ ٹائم بائرز نے رہن کے لین دین کئے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 13.8فیصد زیادہ ہیں۔سوسائٹی نے کہا کہ ضروریات زندگی میں اضافہ کے بحران اور بلند شرح سود کے دباؤ کے باعث سال 2023میں پہلی بار خریداری کرنے والوں کو دیا گیا قرض ایک دہائی کی کم ترین سطح پر تھا 2023یں تقریباً 290000ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں جو کہ 2013کے بعد سب سے کم تعداد ہے۔ سوسائٹی کے تخمینے برطانوی فنانس کے رہن قرض دینے کے اعداد و شمار پر مبنی تھے، جو ابھی تک پورے 2024کیلئے شائع نہیں کیے گئے ہیں۔نومبر اور دسمبر 2024کی جلدوں کا تخمینہ یارکشائر بلڈنگ سوسائٹی نے پہلی بار خریداروں کے پچھلے نمونوں کے مطابق لگایا تھا۔یارکشائر کے گروپ اکانومسٹ میکس شیفرڈ نے کہا کہ اپریل سے اسٹامپ ڈیوٹی میں تبدیلیاں 2025کی پہلی سہ ماہی میں لین دین میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔پہلی بار خریداروں کے لیے صفر کی شرح کا بینڈ یکم اپریل سے 425000پونڈز سے کم کر کے 300000پونڈز کرنے کے لیے تیار ہے۔ انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں اسٹامپ ڈیوٹی کا اطلاق ہوتا ہے۔مسٹر شیفرڈ نے کہا کہ جنوبی انگلینڈ میں مکانات کی زیادہ قیمتیں خریداروں کو اس جال میں پھانس سکتی ہیں۔سوسائٹی نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں سالانہ پہلی بار خریداروں کے لین دین کی سب سے زیادہ تعداد 2021 میں 400000 تھی، جو حکومتی تعاون، کام کرنے کی عادات میں تبدیلی اور انتہائی کم قرض لینے کے اخراجات جیسے عوامل کی وجہ سے ہوا تھا۔ مسٹر شیفرڈ نے مزید کہا کہ 2024 کے دوران (دو بینک آف انگلینڈ) کی بنیادی شرح میں کمی ان عوامل میں سے ایک ہے جس نے 2025 میں پہلی بار خریداری کرنے والوں کے اعتماد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، حالانکہ احتیاط کی ضرورت ہے جب یہ کسی امید کی بات ہو کہ وہ مادی طور پر کم رہن کی شرح دیکھ سکتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید