• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شفق بہترین پارلیمنٹرین ثابت ہوں گے، محمود ریاض، چوہدری افتخار

سلاؤ (اورنگزیب چوہدری) آزادکشمیر کے سابق وزیر محمود ریاض اور ممتاز سیاسی سماجی شخصیت صدر فرینڈز آف اخوت برطانیہ و یورپ چوہدری افتخار احمد آف گجرات نے سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ چوہدری محمد شفق کو لارڈ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لارڈ چوہدری شفق اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین پارلیمنٹیرین ثابت ہوں گے۔ لارڈ چوہدری شفق برطانوی سیاست کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے شفلیڈ سے بیس سال قبل بحیثیت کونسلر منتحب ہو کر عملی سیاست کا آغاز کیا اور اپنی مسلسل محنت اور قابلیت اور صلاحیتوں کے باعث ہاؤس آف لارڈ کے ممبر منتحب ہوئے۔ لارڈ محمد شفق نے محمود ریاض اور چوہدری افتخار احمد آف گجرات کا ٹیلی فون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید کی جا رہی ہے کہ وہ آئندہ ہفتے تک ممبر ہاؤس آف لارڈ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیں گے۔
یورپ سے سے مزید