• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیس کے قریب سمندر سے ایک شخص کی لاش برآمد

مانچسٹر(ہارون مرزا) کیلیس کے قریب سمندر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے کہا جارہا ہے مذکورہ شخص ممکنہ طو رپر برطانیہ جانے کیلئے چھوٹی کشتی پر دوران سفر جان گنوا بیٹھا ہے۔ بولون سرمیر میں ڈپٹی پراسیکیوٹر پیٹرک لیلیو نے کہاکہ سمندر سے ملنے والی لاش کی شناخت ایک سیاہ فام 30سالہ شخص کے طو رپر ہوئی ہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایک راہگیر نے کیلیس کے مغرب میں لاش کو پانی میں دیکھنے پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی تھی۔ سنگاتے کے میئر گائے الیمانڈ نے کہا کہ مذکورہ لاش اتوار کے مہلک حادثے کے مقام سے صرف 1650فٹ کے فاصلے پر ملی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
یورپ سے سے مزید