برسلز (نیوز ڈیسک) سال 2025کا آغاز ہوتے ہی دنیا کے مزید دو ممالک شینگن ویزا فری زون میں میں شامل ہوگئے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق رومانیہ اور بلغاریہ کو 13سال کے انتظار کے بعد شینگن ویزا فری ممالک میں شامل کرلیا گیا جس کے بعد وہاں کے شہری 29یورپین ممالک میں بغیر کسی سرحدی تفریق کے باآسانی آجاسکیں گے۔اس سے قبل آسٹریا کو دونوں ممالک کی شمولیت پر اعتراض تھا تاہم انہوں نے یہ اعتراض واپس لے لیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کو جزوی طور پر شینگن ویزا فری زون میں شامل کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک 2007سے یورپی یونین کا حصہ ہے تاہم اُن کے شہریوں کے داخلے کے وقت قانونی کارروائی سے گزرنا پڑتا تھا اور وہ زمینی سرحد کے ساتھ ایئرپورٹس سے داخل ہوتے تھے۔شینگن ویزا زون میں شامل ہونے کے بعد رومانیہ اور بلغاریہ کے شہریوں کیلئے سرحدی تفریق ختم کردی گئی ہے اور اب وہ بلا روک ٹوک سفر کرسکیں گے۔