• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو اورلینز کا واقعہ دہشت گردی ہے، ایف بی آئی

نیویارک (نیوز ڈیسک) فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے نیو اورلینز واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ نیو اورلینز میں لوگوں پر گاڑی چڑھانے کی بطور دہشت گرد واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایف بی آئی نے مزید کہا کہ نیو اورلینز میں حملہ آور ڈرائیور پولیس سے مقابلے میں مارا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ صبح سویرے امریکی ریاست لوسیانا کے شہر نیو اورلینز میں گاڑی لوگوں پر چڑھانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 30سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید