• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی یارکشائر میں ٹریفک حادثہ، دو نوجوان ہلاک

لیڈز (زاہد انور مرزا) نیو ایئر کے موقع پرمشرقی یارکشائر میں ٹریفک حادثہ، دو نوجوان ہلاک ، سات دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مشرقی یارکشائر میں دو کاروں فولکس ویگن گالف اور واؤکس ہال گرینڈ لینڈ کے درمیان نیو ایئر کے دن صبح جی ایم ٹی اسٹیتھز روڈ پریسٹن کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ہمبرسائیڈ پولیس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک 16سالہ نوجوان موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ 18سالہ نوجوان بعد میں ہسپتال میں انتقال کر گیا۔فولکس ویگن میں موجود دو دیگر مسافر 16سالہ لڑکی اور ایک 17سالہ لڑکا، اور واؤکس ہال کا 62سالہ مرد مسافر جان لیوا چوٹوں کا شکار ہوئے۔ واؤکس ہال کی خاتون 34سالہ ڈرائیور کے بازو میں شدید چوٹ آئی جب کہ گاڑی کے دو دیگر مسافر معمولی زخمی ہوئے۔ فولکس ویگن کے ڈرائیور کی عمر پولیس نے ابھی ظاہر نہیں کی لیکن وہ معمولی زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں کو مطلع کر دیا گیا ہے اور انہیں تربیت یافتہ افسران اس مشکل وقت میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔تحقیقات کرنے والے گواہوں اور اس واقعے کی کسی بھی ڈیش کیم یا سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے اپیل کی گئی ہے۔
یورپ سے سے مزید