دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) پنجاب اوورسیز کمیشن کے نائب صدر بیرسٹر امجد ملک نے روزنامہ جنگ سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات میں دونوں شخصیات نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل ، ڈسٹرکٹ کی سطح پر اوورسیز کمیشن کی تشکیل ، شکایات کے لیے مدد گار سنٹر ، اوورسیز کار خیر میں اپنی مدد آپ کے تحت اسکولز، کالجز ،یونیورسٹیز، پولیس اسٹیشنز کی اَپ گریڈیشن اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کردار ادا کرنے والے اوورسیز کو ستارہ امتیاز ایوارڈ سے نوازنے کا کہا ہے۔بیرسٹر امجد ملک نے بتایا کہ وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب نے مکمل یقین دلایا ہے کہ جو آئیڈیا اوورسیز پاکستانیوں کے تمام مسائل کے حل کے لیے بنایا ہے اس کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں اوورسیز کمیشن مدد گار سنٹر بنائے جائیں گے جس سے فوری انصاف کی فراہمی یقینی ہوگی ۔انہوں نے کہا اوورسیز اپنی شکایات گھر بیٹھے آن لائن پورٹلز پروگرام کے ذریعے درج کرواسکتے ہیں ۔ تین ماہ سے ایک سال کے اندر شکایات کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ بد قسمتی سے پچھلے دور میں اوورسیز ادارہ ایک شکایتی مرکز بن کر رہ تھا اب انشاء اللہ ہر لحاظ سے اچھے اور احسن انداز کے ساتھ پنجاب اوورسیز کمیشن کام کر ےگا۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب نے تمام اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ملک کیلئے کار خیر میں حصہ لے سکتے۔ تمام اضلاع میں ڈیسک اور ڈسٹرکٹ چیئرمن اوورسیز کمیشن کے ساتھ مل کر سکولوں ،کالجوں، یونیورسٹیوں ، پولیس اسٹیشنز کی اپ گریڈیش، خواتین کے حوالے سے پروگرام ، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ،ترسیل زر جو مددگار ہو ،اور ایڈوائزر کونسل میں شرکت کرکےاپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی ایک واحد جماعت ہے جو اپنے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے دل و جان سے ان کے حقوق کے سرگرم ہے ۔اب ہر سال اچھی کارکردگی کے حامل اوورسیز کو ستارہ امتیاز ایوارڈ سے نوازا جائے گا تمام اوورسیز پاکستانی بلا شرکت غیرے اپنے ملک پاکستان سے محبت کریں تاکہ پاکستان کا امیج اچھا ہو۔