• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: وزارتِ داخلہ کی ریڈ بک میں شامل انسانی اسمگلر گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرات میں کارروائی کر کے لوگوں کو غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم خرم کا نام وزارتِ داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا۔

خرم لیبیا میں انسانی اسمگلنگ کے عالمی گروہ کے ساتھ کام کرتا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے کم عمر بچے سمیت دیگر لوگوں کو لیبیا بھجوایا اور سیف ہاؤس میں قید رکھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیبیا بھجوائے گئے ایک کم سن بچے کی کشتی حادثے میں موت واقع ہو گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید