کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی شیرپائو کالونی میں بدھ کو گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 45سالہ جان محمد ولد فیروز خان جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول کو اسکے رشتہ دار قیوم نے گولیاں مار کر قتل کیا،ملزم اور مقتولکا تعلق خیبر پختون خواہ کے ضلع بٹگرام سے ہے اور آپس میں رشتہ دار ہیں،انکی گائون میں پرانی دشمنی تھی ۔