فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) آل پنجاب انٹرڈسڑکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا جس کے تحت 2ڈی ایس پیز ،2ٹریفک انسپکٹر ز اور 9ٹریفک وارڈنز سمیت 13 اضافی اہلکار معمول کی ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد بوہڑانوالی گرائونڈ میں ہو رہا ہے۔ پارکنگ مین گیٹ باغ جناح اور گیٹ باغ جناح ٹھنڈی کھوئی موڑ برائے موٹر سائیکلز اور کاروں جبکہ بڑی گاڑیوں کے لیے پارکنگ ٹھنڈی کھوئی موڑ سے جانب لاری اڈہ کروائی جائے گی۔