زبان ……
میں اسپینش سیکھ رہا ہوں، یعنی ایک نئی زبان،
میں نے ڈوڈو کو بتایا۔
کتنے عرصے سے؟ ڈوڈو نے پوچھا۔
ایک سال ہوگیا۔
کتنے الفاظ سیکھ لیے؟
یہی کوئی پچاس پچپن۔
بس؟ ڈوڈو کا لہجہ طنزیہ تھا۔
او بھائی، نئی زبان سیکھنا آسان ہوتا ہے کیا؟ میں نے اسے گھورا۔
ماہرین لسانیات کہتے ہیں…، ڈوڈو نے آگاہ کیا،
کوئی بھی زبان جاننے کا دعویٰ تب کریں
جب آپ کے پاس اس کے کم از کم تین ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہو۔
میں نے مایوسی سے کہا،
اگر یہ بات ہے ڈوڈو،
تو پھر میں اور تم اردو بھی نہیں جانتے