• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی بمباری، 3 دن میں 200 فلسطینی شہید

— فائل فوٹو بشکریہ رائٹرز
— فائل فوٹو بشکریہ رائٹرز

غزہ میں گزشتہ 3 دن میں اسرائیلی فورسز کی بم باری کے نتیجے میں تقریباً 200 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رفح اور بریج میں فضائی حملے کیے جن میں 7 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ کے شمال میں الشیخ رضوان پول کے قریب ایک عمارت پر اسرائیلی حملے میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں الداراج پر اسرائیلی حملے میں خاتون اور 1 بچہ شہید ہو گیا۔

بے گھر فلسطینی خون جماتی ٹھنڈ میں خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں، ہائپوتھرمیا کے باعث اب تک 8 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب قطر میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے مذاکرات میں اسرائیل کی دی گئی 34 یرغمالیوں کی فہرست کی حماس کی طرف سے منظوری دے دی گئی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کوئی بھی معاہدہ اسرائیلی فوج کے انخلاء اور جنگ بندی پر منحصر ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید