اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، جہاں اسرائیل نے 3 دنوں میں 200 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
فلسطینی خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک صحافی بھی شہید ہوا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 24 گھنٹوں میں بچوں اور سابق قیدیوں سمیت 20 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔
ادھر اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم آج شامی وزیر دفاع، وزیر قومی سلامتی اور وزیر خزانہ کیساتھ سیکیورٹی امور پر بات چیت کریں گے۔