• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو میں کروڑوں روپے اوور بلنگ کی تحقیقات مکمل


لیسکو میں کروڑوں روپے اوور بلنگ پر نیب لاہور نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

نیب لاہور کی رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کی جائے گی۔

نیب ذرائع کے مطابق لیسکو نے صارفین کو 2024ء میں کروڑوں روپے کے اضافی بل دیے تھے۔

ابتدائی انکوائری میں چیف ایگزیکٹیو لیسکو، سی ایس ڈی، ڈائریکٹر کمرشل ذمے دار قرار دیے گئے ہیں۔

چیئرمین نیب کو اسی ہفتے اس معاملے پر بریفنگ دی جائے گی۔

بجلی کی اوور بلنگ کے ذمے داران لیسکو افسران کے خلاف بڑی کارروائی کا امکان ہے۔

دوسری جانب لیسکو حکام نے کہا کہ نیب حکام کو اوور بلنگ پر تمام ڈیٹا فراہم کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی تاخیر نہیں کی گئی، جب بھی بلایا گیا افسران پیش ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید