• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تالیف و تشکیل: امر شاہد

صفحات: 247، قیمت: 1500 روپے

ناشر: بُک کارنر جہلم۔

فون نمبر: 4440882 - 0314

شاہد حمید 1951ء میں پیدا ہوئے۔ 1970ء میں ایک چھوٹی سی’’آنہ لائبریری‘‘ سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ جِلد سازی کا کام بھی سیکھا، جو بعدازاں اُن کے بہت کام آیا۔ 1973ء میں جہلم کے مرکزی بازار میں ایک نوتعمیر شدہ عمارت کے ایک کارنر میں کتابوں کی دُکان کھولی، جسے کارنر کی مناسبت سے’’ بُک کارنر‘‘ کا نام دیا۔ وہیں سے 1980ء میں کتابوں کی اشاعت کا آغاز کیا اور آج یہ کارنر دنیا کے تمام’’ اردو کارنرز‘‘ تک رسائی حاصل کرچُکا ہے۔

شاہد حمید نے جہدِ مسلسل، اَن تھک محنت و مشقّت اور مثالی عزم و ہمّت کے بل بُوتے پر اپنی چھوٹی سی کتابوں کی دُکان کو اردو دنیا کے ایک بڑے اور معتبر اشاعتی ادارے کا رُوپ دیا، جسے اُن کے’’لیلائے کتاب کے مجنوں‘‘ صاحب زادے، امر شاہد اور گگن شاہد ہر روز نئی بلندیوں سے ہم کنار کر رہے ہیں۔ شاہد حمید کی کتاب دوستی کو اُن کی زندگی میں بھی بے حد سراہا گیا اور جب17 مارچ 2021ء کو اُن کی وفات ہوئی، تب بھی کتاب دوستوں نے اپنے تعزیتی پیغامات اور مضامین میں اُنھیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

زیرِ نظر کتاب اُن ہی مضامین پر مشتمل ہے۔ اِن مضامین کے لکھاریوں میں ادباء، شعراء، مصنّفین، مؤرخین، مترجمین، صحافیوں اور کالم نگاروں کے ساتھ، عام قارئین بھی شامل ہیں۔ مضامین کے اِس طرح کے مجموعے تاریخ کو محفوظ اور کسی کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک بہترین ذریعہ تو ہیں ہی، اِن کے مطالعے سے عزم و ہمّت کی بھی نئی راہیں کُھلتی ہیں اور اِس ضمن میں شاہد حمید نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ البتہ مقامِ افسوس یہ ہے کہ اعلیٰ ترین سرکاری ایوارڈز کی نام زدگی کرنے والوں کو نہ جانے ایسی شخصیات کیوں نظر نہیں آتیں…!!

سنڈے میگزین سے مزید