بنگلا دیش کی عدالت کی جانب سے جلاوطن سابق وزیرِ اعظم حسینہ واجد کے دوسری بار وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
چیف پراسیکیوٹر کے مطابق بنگلا دیش کی عدالت نے جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
اس سے پہلے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں حسینہ واجد کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ دورِ اقتدار میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں ہوئیں جن میں سیاسی مخالفین کی بڑے پیمانے پر حراست اور ماورائے عدالت قتل شامل ہیں۔
بنگلا دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ اور 11 دیگر افراد کے خلاف وارنٹ جاری کیے ہیں جن میں ان کے فوجی مشیر، فوجی اہلکار اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افسران شامل ہیں۔