• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سیاح ہاتھی کو نہلاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

تھائی لینڈ میں ایک بدقسمت ہسپانوی خاتون سیاح ہاتھی کو نہلاتے ہوئے اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی۔

ہسپانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں شمال مغربی اسپین کے علاقے ویلاڈولڈ کی رہائشی 22 سالہ بلانکا اوجنگورین گارسیا جمعے کو کوہ یاؤ ایلیفینٹ کیئر میں ایک ہاتھی کو نہلا رہی تھیں کہ اچانک ہاتھی نے اتنی زور سے اُنہیں اپنا دانت مارا کہ دانت ان کے جسم سے آر پار ہو گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہسپانوی خاتون سیاح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بلانکا اوجنگورین گارسیا جنوب مغربی تھائی لینڈ کے جزیرے یاؤ یائی پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سیر تفریح کے لیے آئی تھیں۔

تھائی حکام نے ابھی تک اس واقعے کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون سیاح اسپین کے شہر پامپلونا کی ناوارا یونیورسٹی میں قانون اور بین الاقوامی تعلقات کی ڈگری حاصل کر رہی تھیں۔

بلانکا اوجنگورین گارسیا کی اس المناک موت پر ان کی یونیورسٹی کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسپین کی وزارتِ خارجہ اور ہسپانوی سفارت خانے نے بھی ہسپانوی خاتون کی تھائی لینڈ میں موت کی تصدیق کر دی ہے۔

ہسپانوی سفارت خانے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ہسپانوی سیاح کے ویلاڈولڈ میں رہائش پزیر رشتے داروں سے رابطے میں ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید