صوفیہ سعید کا خواتین کو وراثت کا حق دینے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر سزا کا بل زیر بحث آگیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ کا اجلاس مسلم لیگ (ن) خرم نواز کی زیر صدارت ہوا، جس میں خواتین کو وراثت کا حق دینے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر سزا کا بل زیر بحث آیا۔
صوفیہ سعید نے دوران اجلاس کہا کہ عدالتی فیصلے سے وراثت کا حق مل جائے، اگر عدالتی فیصلے پر 120 دن میں عملدرآمد نہ ہونے پر 6 ماہ سزا ہوگی۔
حکومت نے بل پر اعتراض لگایا کہ سول قوانین میں یہ سزا شامل کردیں ایسے نہیں ہو سکتا، خواتین کو وراثت کا حق عدالت سے ملنے کے باوجود نہ دینے پر سول قوانین کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔
کمیٹی نے صوفیہ سعید اور وزارت قانون کو مل بیٹھ کر بل پر اعتراضات حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔