• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ بھر میں مزید برفباری اور بارش کی پیشگوئی، سیلاب کی وارننگ

لندن(پی اے )محکمہ موسمیات نے پورےبرطانیہ میں مزید برفباری اور بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے جنوبی انگلینڈ میں ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بارش اور برف پگھلنے کی وجہ سے درجہ حرارت مزید کم ہوجائے گا اور بعض علاقے سیلاب کی زد میں آجائیں گے ،محکمہ موسمیات نے جنوبی انگلینڈ کے 100 سے زیادہ علاقوں میں سیلاب آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کےمختلف علاقوں میں سیلاب کے260 سے زیادہ الرٹس جاری کئے گئے ہیں جس کے معنی یہ ہیں کہ متعلقہ علاقے سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں ،منجمد کردینے والی برفباری نے پورے برطانیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک بری طرح متاثر ہوا ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت میں تاخیر کے علاوہ بہت سے ٹرینیں اور بسیں منسوخ بھی کردی گئی ہیں ۔محکمہ موسمیات نے پیر کی صبح تک کیلئے امبر وارننگ جاری کی تھی۔لیکن اب یہ وارننگ کمبریا ،لنکا شائر اور لیک ڈسٹرکٹ کے بعض حصوں تک کیلئے محدود کردی گئی ہے۔اسکاٹ لینڈ،ویلز اور انگلینڈ کے بعض علاقوں میں کم شدت کی زرد وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ مانچسٹر اور لیورپول سمیت بہت سے ایئر پورٹس نے جنھوں نے اپنے رن وے بند کردئے تھے اتوار کی صبح انھیں کھول دیاتھا،تاہم دن بھر پروازیں تاخیر کا شکار ہوتی رہیں ،اسکاٹ لینڈ ویلز اور مڈ لینڈز میں کم شدت کی زرد وارننگ جاری کردی گئی ہے ،ساؤتھ ویلز وار جنوبی انگلینڈ میں برفباری اور بارش کی زرد وارننگ جاری کردی گئی ہے،جو زندگی کیلئےممکنہ خطرہ،سفر میں زیادہ اہم خلل کی نشاندہی کرتی ہے جاری کردی گئی ہے۔

یورپ سے سے مزید