• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی سے بچاؤ، لندن میں درجنوں گرم مقامات قائم، کمبل، ہیٹرز بھی تقسیم کئے جائیں گے

لندن(پی اے ) سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ سردی سے بچاؤ کے لئے شہر میں درجنوں گرم مقامات کھول دیئے گئے، جبکہ مارچ تک ہل میں 30سے زیادہ مقام کھولے جائیں گے،3ماہ کیلئے کئے گئے اقدامات کو قابل برداشت گرمی کانام دیا گیا ہے ،170,000پونڈ کی فنڈنگ سے شروع کئے گئے اس پروگرام سے مالیاتی اور انرجی سے متعلق ایڈوائس کو بھی مدد ملے گی ۔یہ رقم 28کمیونٹی اور رضاکارانہ گروپوں میں تقسیم کی گئی ہے، جو خدمات فراہم کریں گے۔ کمیونٹیز کے لیے کونسل کے پورٹ فولیو ہولڈر کونسلر جیک ہینز نے کہا کہ مقامی رضاکارانہ اور کمیونٹی سیکٹر کی تنظیموں کے ساتھ کام کرکے ہم رہائشیوں تک براہ راست ان کے اپنے علاقوں میں اور ان گروپوں کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں جنہیں وہ جانتے ہیں اور جن پر وہ بھروسہ کرتے ہیں۔ زیادہ تر فنڈنگ حکومت کے ہاؤس ہولڈ سپورٹ فنڈ سے لی گئی ہے، جس کا ٹاپ اپ ہل میں واقع فرم آئیڈیل ہیٹنگ سے لیا گیا ہے۔تاہم اس سے پہلے کونسل نے کہا تھا کہ فنڈنگ کی تاخیر حکومت کی جانب سے تصدیق کی وجہ سے اس کے اجرامیں تاخیر ہوئی ہے۔ یہ گرانٹ رضاکارانہ اور کمیونٹی تنظیموں کو رہائشیوں کو مالی مشورے سمیت مدد فراہم کرنے کے قابل بنائے گی۔ اس میں حصہ لینے والے گروپوں میں نیبر ہوڈ نیٹ ورک شامل ہے، جو برانشولم میں الف مارشل سینٹر میں گرم جگہ چلا رہا ہے اور توانائی کے مشورے دے رہا ہے، اور ٹائم بینک ہل اور ایسٹ رائڈنگ، جو مارفلیٹ کمیونٹی سینٹر میں کمیونٹی کھانا پکانے کے سیشن اور منی میٹرزسیشن چلا رہا ہے۔ دریں اثنا ،یسل روڈ نیٹ ورک کمبل، ہیٹر، جیسی اشیا تقسیم کرے گا۔ توانائی کی بچت کرنے والے لائٹ بلب اورگرم کپڑے دیئے جائیں گے مزید معلومات اور مشورے ہل وارم ہومز کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، جبکہ تمام گرم جگہوں کے مقامات کونسل کے مائی ہل نقشے کے صفحے پر بیرونی طور پر بائیں ہاتھ کے پینل میں مقامی معلومات اور پھر گرم جگہوںپر کلک کرکے دیکھے جاسکتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید