• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024ء میں نئی الیکٹرک کاروں کی تعداد میں 382000 یونٹس کا اضافہ ہوا، نئے اعداد و شمار

لندن (پی اے) 2024میں نئی ​​کاروں کی مارکیٹ میں 2.6فیصد اضافہ ہوا۔ نئے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ برطانیہ کی نئی کار مارکیٹ نے 2024 میں رجسٹریشن میں 2.6فیصد اضافے کے ساتھ مسلسل دوسرے سال ترقی کی۔ انڈسٹری کی باڈی سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز ( ایس ایم ایم ٹی) نے کہا کہ گزشتہ سال تقریباً 1953000نئی کاریں رجسٹر ہوئیں، جبکہ 2023میں یہ تعداد 1903000 تھی۔ ترقی مکمل طور پر بزنسز یا دیگر تنظیموں کی ملکیت یا لیز پر دیے گئے بیڑے کی خریداری سے ہوئی جو کہ 11.8 فیصد زیادہ تھی۔ نجی خریداروں کی ڈیمانڈ 8.7فیصد کم ہو کر 746000یونٹس رہ گئی۔ یہ 2020میں دیکھی گئی سطح سے نیچے تھی، جب کورونا وائرس وبائی امراض سے متعلق پابندیوں نے مارکیٹ کو تین ماہ کے لیے بند کر دیا تھا۔ 25سے زیادہ گاڑیاں چلانے والے بزنسز کی کل اپٹیک 3.1فیصد گر کر تقریباً 43000یونٹ رہ گئی ایس ایم ایم ٹی کے چیف ایگزیکٹیو مائیک ہاوس نے کہا کہ نجی خریداروں کی مانگ اب بھی بہت کمزور ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت سے صارفین نے محسوس کیا کہ اقتصادی پس منظر اور گزشتہ دو سالوں میں حکومتوں کے ملے جلے پیغامات کی وجہ سے کس قسم کی گاڑی خریدنی ہے اس بارے میں الجھن کی وجہ سے خریداری روکنے کی ہر وجہ موجود ہے۔لیبر نے اس وقت کے وزیراعظم رشی سنک کے ستمبر 2023میں 2030سے ​​2035تک روایتی طور پر ایندھن سے چلنے والی نئی کاروں اور وینوں کی فروخت پر پابندی لگانے میں تاخیر کرنے کے فیصلے کو تبدیل کرنے کا عہد کیا ہے۔ خالص بیٹری الیکٹرک نئی کاروں نے 2024میں نئی ​​کار مارکیٹ کا 19.6فیصد حصہ بنایا،جو کہ تقریباً 382000یونٹس تھا۔ حکومت کے زیرو ایمیشن گاڑیاں (زیڈ ای ویز) مینڈیٹ کے تحت، کار سازوں کو یہ یقینی بنانا تھا کہ گزشتہ سال ان کی فروخت کا 22فیصد خالص الیکٹرک ہو۔ہدف ہر سال بڑھتا ہے، جیسا کہ 2025کے لیے 28فیصد۔ مطلوبہ سطح تک پہنچنے میں ناکامی کے نتیجے میں حد سے زیادہ فروخت ہونے والی آلودگی پھیلانے والی کار کے لیے 15000پونڈز جرمانہ عائد کیا جائے گا، لیکن مینوفیکچررز لچک کا استعمال کرتے ہوئے جرمانے سے بچ سکتے ہیں، جیسے کہ ان کے کم اخراج والی پٹرول اور ڈیزل کاروں کی بڑی تعداد میں فروخت ہو۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اسے توقع ہے کہ لچک کا مطلب ہے کہ تمام مینو فیکچررز 2025کے لیے اپنے اہداف کو پورا کریں گے۔ ایس ایم ایم ٹی نے کہا کہ 2024میں 10میں سے صرف ایک نجی خریدار نے الیکٹرک گاڑی ( ای وی) کا انتخاب کیا۔ لیکن ای وی لابیسٹ نے نوٹ کیا کہ اس میں وہ ملازمین شامل نہیں ہیں جنہوں نے سرکاری مالی مراعات سے فائدہ اٹھانے کے لیے تنخواہ کی قربانی کی اسکیموں کے ذریعے کاریں خریدیں۔

یورپ سے سے مزید