گریٹر مانچسٹر / بولٹن (ابرار حسین) پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے مرکزی ریکارڈ سیکرٹری نصراللہ مغل کی اہلیہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ قبا مسجد اسٹاک پورٹ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مولانا عمیر طیب نے پڑھائی جس میں نارتھ ویسٹ کے علاوہ برطانیہ کے مختلف شہروں سے سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کے انتقال پر نارتھ ویسٹ کے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے اپنے الگ الگ بیانات میں انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو تاجدار مدنی کے صدقے جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ تعزیت کرنے والوں میں اراکین پارلیمنٹ افضل خان، یاسمین قریشی، سابق لارڈ میئر مانچسٹر یاسمین ڈار، نعیم الحسن، بیرسٹر امجد ملک، ڈاکٹر لیاقت ملک، اوورسیز ڈویلپمنٹ بزنس فورم کے چیئرمین چوہدری مسرت علی، مقامی صحافیوںمیں محبوب الٰہی بٹ، علامہ عظیم جی، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین تجمل کرمانی، محمد فاضل، قاری ناصر، نصیر احمد، اقبال برکت، تبریز غلام، رسول پرویز مسیح، چوہدری ربنواز کونسلر، اظہر شاہ، طاہر خان، محمد علی عظیمی، چوہدری بشیر رٹوی، حاجی محمد یونس پرواز،کونسلر شہباز سرور، حاجی گلزار خان صدر پیپلزپارٹی نارتھ ویسٹ لنکا شائر، انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاری جاوید اختر، علامہ شاہجہان مدنی، مسلم لیگ (ن) نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین، سابق کونسلر فراز بھٹی، کونسلر عابد چوہان، راجہ محمد شمیم، پیپلز پارٹی بولٹن کے صدر چوہدری ندیم اقبال، پرسٹن کے صدر میرحیدر تالپور، لندن سے سلطان حیات اور دیگر شامل ہیں۔