• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے پناہ گزینوں کیلئے ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز ریزنگ

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی )المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ غزہ کے پناہ گزینوں کو علاج کی سہولت مہیا کرنے کیلئے مصر کے سرحدی علاقے سویز میں ہسپتال تعمیر کرے گی جہاں غزہ کے ہزاروں پناہ گزینوں کا جدید آلات کے ذریعے علاج ہوگا۔یہ ہسپتال مصر کی ہیلتھ اتھارٹی کے تعاون سے مکمل ہو گا۔اس حوالے سے برمنگھم کے انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں المصطفیٰ ٹرسٹ کے زیر اہتمام فنڈز ریزنگ تقریب ہوئی جس کےمہمان خصوصی کویت کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی سکالر اور قاری شیخ مشاری الراشد العفاسی تھے۔ اس موقع پر شیخ مشاری نے اپنی خوبصورت آواز میں قرآن مجید کی تلاوت پیش کی۔ المصطفیٰ ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ متاثرین کیلئے تعمیر ہونے والے ہسپتال میں انتہائی نگہداشت، آپریشن تھیٹر، لیب، ایکسرے، کلینکل، فارمیسی اور وارڈوں سمیت مختلف شعبے موجود ہوں گے۔ ہم مخیر افراد کے شکر گزار ہیں جن کی مالی امداد کے ذریعے ہم غزہ میں صحت، غذائی امداد، تعلیم، پینے کے صاف پانی، گرم کپڑے، طبی امداد، یتیموں کی دیکھ بھال سمیت مختلف فلاحی منصوبے چلا رہے ہیں،اس موقع پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں غزہ میں جاری جارحیت اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا، شیخ مشاری نے آخر میں شنید پیش کی اس دوران شرکا نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے جبکہ شیخ مشاری کے بارے میں کوئز پروگرام میں شرکا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب کے آخر میں شیخ مشاری نے فلسطین، غزہ اور مسلم اُمّہ کیلئے خصوصی دعا کی۔
یورپ سے سے مزید