ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مشینری اور گاڑیاں لاہور سے مرمت کروانےکا فیصلہ کر لیاگیا ، خراب مشینری اور گاڑیاں لاہور بھجوانے اور واپس لانے پر ’’کیرج‘‘ کی مد میں بھاری اخراجات آ ئیں گے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں وزیراعظم پیکیج کے تحت ملتان میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے جدید مشینری خریدی گئی تھی اور ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی غفلت اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر کمپنی کی ورکشاپ میں جدید مشینری اور بیشتر گاڑیاں اینٹوں پر کھڑی ہیں، معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی طور پر 2ٹریکٹرز لاہور بھیجے جارہے ہیں جن کے یکطرفہ کیرج پر ڈیڑھ لاکھ روپے کے اخراجات آرہے ہیں ۔ کمپنی کی ملکیتی 300ہتھ ریڑھیاں بھی ناقابل استعمال ہو چکی ہیں حکام نے انہیں بھی لاہور بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔