• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم فروری تک بنکرز اور اسلحے کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا: بیرسٹر محمد علی سیف

بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو
بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم کی مرکزی شاہراہ پر سیکیورٹی مزید سخت کی جا رہی ہے، یکم فروری تک بنکرز اور اسلحے کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راستے کو محفوظ بنا کر قافلے کو جلد روانہ کیا جائے گا، شر پسند عناصر کا مکمل صفایا کر کے کرم کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

بیرسٹر سیف علی نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم کے عوام امن کی فضا قائم کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پر حملے کے ملزمان جَلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید