اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کدھر ہیں محسن نقوی؟ وہ تو ادھر آتے ہی نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کے عہدے کی مدت جنوری میں ختم ہو چکی ہے، نئے ناموں کے لیے ہم خط بھی لکھ چکے ہیں لیکن حکومت بات چیت نہیں کر رہی۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ نومبر 26 کو ہم پر گولیاں کیوں چلائی گئیں؟ اسلام آباد میں گملا بھی نہیں ٹوٹا لیکن ہم پر گولیاں چلائی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آئی جی لیگل کے سامنے پیش ہونے کا سمن ملا ہے، کہا گیا ہے کہ آپ نے ریاست کے خلاف ٹوئٹس کیے ہیں، آپ ہوتے کون ہیں سمن کرنے والے؟