• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکار بادشاہ نے وزن میں واضح کمی لا کر مداحوں کو دنگ کر دیا

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ انڈسٹری کے ریپر و گلوکار بادشاہ نے اپنے وزن میں ناقابلِ یقین حد تک کمی لا کر نیٹیزنز کو حیران کر دیا۔

گزشتہ اتوار بادشاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو چونکا دیا۔

بادشاہ کی ویڈیو میں ان کے جسم میں واضح طور پر تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے جس کی وجہ ان کے وزن میں زبردست کمی ہے۔

بادشاہ نے اپنے کلوتھنگ برانڈ کی تشہیر کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں پہلے کے مقابلے میں کافی سلم اور اسمارٹ دیکھا جا سکتا ہے۔

بادشاہ کے وزن میں کمی دیکھ کر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ’اوزیمپک‘ سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے۔

بادشاہ کی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ان کے مداحوں سمیت فالوورز بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

کسی صارف کا کہنا ہے کہ بادشاہ نے وزن میں کمی اپنے زبردست کم بیک کے لیے کی ہے تو کسی صارف نے لکھا ہے کہ بادشاہ نے وزن ورزش کے ذریعے کم کیا ہو گا۔

کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بادشاہ نے یقیناً وزن میں کمی کے لیے کرن جوہر کی طرح اوزیمپک کے انجیکشنز کا سہارا لیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید