• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ پونم ڈھلون کے گھر چوری کی واردات

پونم ڈھلون— فائل فوٹو
پونم ڈھلون— فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ پونم ڈھلون کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی شہر میں 62 سالہ اداکارہ و سیاستداں پونم ڈھلون کے گھر سے 1 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ہیروں کا ہار، 35 ہزار روپے نقد اور کچھ ڈالرز چوری کر لیے گئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق مبینہ طور پر اداکارہ کے گھر پر کام کرنے والے شخص نے چوری کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ سمیر نامی ملزم 28 دسمبر سے 5 جنوری تک اداکارہ کے فلیٹ میں پینٹنگ کرنے والی ٹیم میں شامل تھا، ملزم نے اس دوران مبینہ طور پر ایک کھلی ہوئی الماری سے سامان چرایا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق پونم ڈھلرن جوہو میں رہتی ہیں لیکن وہ اکثر کھر میں موجود فلیٹ میں بھی وقت گزارتی ہیں جہاں ان کا بیٹا انمول رہتا ہے۔

پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے، کیس میں فی الحال کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید