• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا واقعی صبا قمر نے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جیو کے ڈرامہ سیریل ’کیس نمبر 9‘ میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہیں۔

اس بار اپنی اداکاری کے سبب نہیں بلکہ وہ اپنے بدلے ہوئے روپ کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

صبا قمر ان دونوں ڈرامہ سیریل ’معمہ‘ کے مرکزی کردار میں دکھائی دے رہی ہیں، جس میں ان کا انداز خاصا گلیمرس ہے، جسے مداحوں نے پسند کیا۔ تاہم اداکارہ کے بدلے ہوئے روپ نے ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی۔

بعض ناظرین نے ان کے ہونٹوں کی ساخت میں تبدیلی محسوس کی ہے، جس پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شاید اداکارہ نے لپ فلرز کروائے ہیں۔

ڈرامہ معمہ کے ناظرین صبا قمر کے ممکنہ لپ فلرز پر الجھن اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’ان کے ہونٹوں کو کیا ہو گیا ہے؟‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’ان کے ہونٹوں میں حد سے زیادہ انجیکشن لگے ہوئے لگ رہے ہیں۔‘ تیسرے نے تبصرہ کیا کہ ’اوہ مائی گاڈ، انہوں نے اپنے ہونٹوں کے ساتھ کیا کر لیا ہے؟ زیادہ فلرز کی وجہ سے عجیب لگ رہے ہیں۔‘

ایک مداح نے سوال کیا کہ ’یہ سرجری ہے یا لپ فلرز؟ میں کنفیوز ہوں۔‘ جبکہ ایک اور نے لکھا کہ ’سب کچھ ٹھیک لگ رہا ہے، بس ہونٹوں میں کچھ گڑبڑ محسوس ہو رہی ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید