• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریا کپور نے سپریم کورٹ میں کرشمہ اور سنجے کی طلاق کے معاہدے کی تفصیلات سے متعلق درخواست دائر کردی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

آنجہانی بھارتی صنعتکار سنجے کپور کی تیسری اہلیہ پریا کپور نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی 2016ء میں ہونے والی طلاق سے متعلق معاہدے کی مصدقہ نقول سامنے لائی جائیں۔ اس معاہدے میں بچوں کی کفالت اور دیکھ بھال سے متعلق شرائط بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریا کپور نے یہ درخواست نومبر کے آخر میں دائر کی تھی جب دہلی ہائی کورٹ میں ایک حکم پر فیصلہ محفوظ کیا جا رہا تھا۔ پریا کی اس درخواست پر سماعت کل متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی طلاق کا یہ معاہدہ صرف اداکارہ اور صنعتکار تک محدود تھا۔ 

اس معاملے پر سماعت سپریم کورٹ میں جج کے چیمبر میں کی گئی تھی اور طلاق باہمی رضامندی سے طے پائی تھی۔ 

عدالت میں جمع کروائے گئے ’کنسنیٹ ٹرَمز‘ کے تحت دونوں بچوں کی تحویل کرشمہ کپور کے پاس رہی جبکہ سنجے کپور کو ملاقات کے حقوق دیے گئے تھے۔

سنجے کپور کی گزشتہ سال جولائی میں ہونے والی اچانک موت کے بعد اب ان کے بچوں سمائرا، کیان کپور اور سنجے کی تیسری اہلیہ پریا کپور کے درمیان وراثت کا تنازع چل رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں نے سپریم کورٹ میں پریا کپور کے خلاف فوجداری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کرشمہ اور سنجے کے بچوں نے پریا پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ میں پیش کی گئی اِن کے والد کی وصیت کے ڈیجیٹل ریکارڈ میں کئی خامیاں موجود ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید