سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے باعث پی ایم ڈی سی بدنام ہو رہی ہے۔
پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا۔
انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی ذیلی کمیٹی پرائیویٹ میڈیکل کالجز کا دورہ کرے گی۔
پلوشہ خان نے ہدایت کی کہ پی ایم ڈی سی بھاری فیس والے کالجز کے خلاف کارروائی کرے، کمیٹی مکمل تعاون کرے گی، 2 ہفتوں میں میڈیکل طلبہ کو فیس واپسی کی تفصیلات بھی کمیٹی میں پیش کریں۔
پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ 2024ء کے طلبہ کی اضافی فیسوں کے معاملے سے قبل اگلی فیس نہ لینا یقینی بنائیں گے۔