• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند لوگوں نے معاشرے سے امید چھین لی: مصدق ملک

مصق ملک—فائل فوٹو
مصق ملک—فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ چند لوگوں نے معاشرے سے امید چھین لی ہے۔

انہوں نے یہ بات الحمرا ہال لاہور میں تھنک فیسٹ کے آخری روز ’گروتھ اور پاکستان میں غربت کیوں؟‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مصدق ملک نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے پروٹیکشنز ختم کرنا ہوں گی، ایسا نظام بنائیں جس میں تعلیم، صحت اور ہائر ایجوکیشن میں پیسے زیادہ جائیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چند لوگوں نے معاشرے سے امید چھین لی ہے، عام آدمی کی بات نہ کریں تو سب کچھ فضول ہے۔

مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ مقابلے کے بغیر پیداوار نہیں بڑھتی، کوئی بندہ ایکسپورٹ نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ پیسہ پروٹیکشنز میں ہے، ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے پروٹیکشنز ختم کرنا ہوں گی۔

تجارتی خبریں سے مزید