واشنگٹن (آئی این پی )بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے واشنگٹن میں پاکستان کی کامیاب سفارتی کاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹرٹیجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی ہے۔ الاقوامی جریدے میں شائع رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے نہ صرف خطے میں اپنی اہمیت اور اثر و رسوخ کو بڑھایا بلکہ بھارت کو بھی سفارتی تنہائی اور بھاری ٹیرف کے دباؤ میں مبتلا کر دیا۔بھارت اب 50 فیصد امریکی ٹیرف اور صدارتی دورے سے محرومی کا شکار ہے،بھار ت کو امریکا کا روایتی اتحادی سمجھا جاتا تھا، مگر اس نے امریکی ثالثی کے دعوے کو اپنی خودمختاری کی توہین قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔پاک بھارت تنازع پرامریکی ثالثی کے دعوے کوبھارت کے مسترد کرنے کے بعد تعلقات منجمد کیفیت میں داخل ہوگئے۔جریدے کے مطابق اسی بحران کو پاکستان نے سفارتی موقع میں بدلا، پاکستان نے صدر ٹرمپ کے ثالثی کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔