• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سیکرٹریٹ کے سامنے اساتذہ اور دیگر ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور(خبرنگار) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام سول سیکرٹریٹ کے سامنے سیکڑوں اساتذہ اوردیگر ملازمین نےاحتجاجی مظاہرہ کیا ۔چیئرمین آگیگا لاہور ڈویژن مختار گجرنے مظاہرے کی قیادت کی، خالد جاوید سنگھیڑہ ،ضیاء اللہ نیازی ،مختار گجر ، پروفیسر فائزہ رعنا و دیگرنے کہا کہ حکمران اپنی مراعات میں تو 9 گنا اضافہ کرتے ہیں لیکن اساتذہ وملازمین کو کچھ دینے کی بجائے پہلے سے حاصل شدہ مراعات کو بھی 50 فیصد کم کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب ان ظالمانہ نوٹیفکیشنز کو فی الفور واپس لیں وگرنہ پنجاب بھر اساتذہ و ملازمین حکومتی مشینری کا پہیہ جام کر دیں گے۔