• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہربنس پورہ، کار سوار خاندان لٹ گیا، مختلف علاقوں میں 6 ڈاکے

لاہور،چوہنگ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) ہربنس پورہ میں ڈاکو وں نے کار سوار فیملی سے 15 لاکھ اور زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا، ملتان روڈ پر ریسکیو 1122 کے دفتر کے سامنے محمد وقاص سے 40 ہزار لقمان دودھی سے 25 ہزار ، یاسر حسین شاہ سے 10 ہزار اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے مرغیاں لے کر جانے والی گاڑی کے مالک یاسین سے 15ہزار اور موبائل جبکہ نبیل سے 7 ہزار ے لوہاراں والا کھوہ سٹاپ کے قریب ملتان روڈ پر کار سوار فیملی سے اور چھوٹے موہلنوال کے قریب متعدد افراد سے ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے، جوہرٹاون میں شاہ زین سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور دیگر سامان،لاری اڈا میں مقصود سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاون میں افضل سے 1 لاکھ 45ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔وحدت کالونی میں عبید سے1 لاکھ35 ہزار روپے اور موبائل فون،لوئرمال میں کمال سے 1لاکھ 30ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، جنوبی چھاونی میں عدنان سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.غالب مارکیٹ اور مناواں سے گاڑیاں جبکہ سول لائنز مسلم ٹاون اور ساندہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔