لاہور(نمائندہ خصوصی،خصوصی رپورٹر) چیئرپرسن وزیراعلیٰ ڈائریکٹوریٹ برائے سرویلنس بریگیڈیئر(ر) بابر علا ؤالدین نے کہاہے کہ کابینہ کا ہر وزیراپنے محکمے کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر(ر)بابر علاؤالدین نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور میو ہسپتال کے دورے کے دوران کیا۔