• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ عالم مارکیٹ:سمگلروں کی فائرنگ، کسٹمز انسپکٹراوراہلکارزخمی

لاہور (نیوزرپورٹر،کرائم رپورٹرسے) شاہ عالم مارکیٹ میں کسٹمز کی ٹیم سمگل شدہ سامان پکڑنے گئی تو پاپا گروپ نے فائرنگ اورتشدد کیاگیا، 2اہلکارزخمی،گاڑی تباہ ہوگئی ، کسٹمز انفورسمنٹ نے سگریٹس، چھالیہ سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کی اطلاعات پر کارروائی کی تاہم ملزمو ں نے فائرنگ کردی ، انفورسمنٹ کے انسپکٹرز سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ باقی ٹیم کو شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔منیر پاپا عرف فوجی ،محسن سنی سمیت 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔