• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان اور عظمیٰ خان پی ٹی آئی کارکن کی عیادت کرنے پہنچ گئیں

فوٹو بشکریہ فیس بُک پیج
فوٹو بشکریہ فیس بُک پیج 

بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پی ٹی آئی کارکن کی عیادت کی۔

اس موقع پر علیمہ خان نے گفتگو کے دوران کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے ہی پارٹی کے اصل ہیرو ہیں، پی ٹی آئی ورکرز کی قربانیوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سلام پیش کرتے ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ زخمی پی ٹی آئی کارکن سمیع وزیر کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان نے اپنا کیس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی جو چیز مانگتے ہیں وہ نہیں دیتے، کوئی عدالت ہمارا کیس سننے کو تیار نہیں، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا۔

علیمہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو ان شاء اللّٰہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید