سابق ڈی سی کرم جاوید محسود کی ٹانگ کی ہڈی جوڑ دی گئی تاہم گولی فی الحال نہیں نکالی گئی۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کا سی ایم ایچ میں کندھے کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے جاوید محسود کے بائیں کندھے سے 2 گولیاں نکال دیں، تاہم کندھے کے فریکچر کی سرجری ابھی نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مناسب وقت پر جاوید محسود کے کندھے کی سرجری کی جائے گی۔
دوسری جانب جاوید محسود کے بیٹے سکندر محسود نے ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی حالت خطرے سے باہر ہے، حکومت اور پاک فوج کے مشکور ہیں کہ میرے والد کا مکمل خیال رکھا۔
یاد رہے کہ کُرم میں سابق ڈپٹی کمشنر جاوید محسود 4 جنوری کو شر پسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔