• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان جیل میں کیا کھاتے ہیں؟ عظمیٰ بخاری نے بتا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک مرتبہ پھر بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی جماعت پر تنقید کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے دور میں انڈے، کٹے، لنگر خانے، پناہ گاہیں، بھنگ کی فیکٹریاں شروع کی گئیں، ادھر تو پھونکوں، تعویزوں اور گنڈوں کی حکومت تھی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی تو جیل میں نٹس اور امپورٹڈ چاکلیٹ کھاتے ہیں، اوورسیز پاکستانی دیکھ چکے ہیں کہ اس شخص کا ایجنڈا پاکستان کی تباہی ہے، کوئی بھی ذی شعور پاکستانی اس شخص کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے، کوئی رکن اسمبلی لیپ ٹاپ پر سفارش نہیں کرسکتا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی ان کو کہتے ہیں مجھ سے جیل میں نہ ملیں بلکہ کسی طرح این آر او کر کے باہر نکالیں، قوم کے بچے اسلحہ لہرائیں لیکن ان کے اپنے بچے لندن میں زندگی گزار رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گنڈاپور کی کیبنٹ کرپشن میں ملوث ہے، گنڈاپور سمیت سب کرپشن کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے، یہ لوگ ڈی چوک سے مال و اسباب چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، پہلے فائنل کال دی گئی وہ مس کال ثابت ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے آ کر بتایا کہ روٹی کی قیمت کم کرنا وزیرِ اعلیٰ کی ذمے داری ہوتی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا ہے کہ مریم نواز کی حکومت میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید