لندن (پی اے) بی ٹی نے ہزاروں الیکٹرک گاڑیوں کا آرڈر دے دیا ۔رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام کی سب سےبڑی کمپنیوں میں سے ایک بی ٹی نے 3500نئی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے آرڈر دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ نئی گاڑیاں برطانیہ کا اب تک کا سب سے بڑا کمرشل الیکٹرک وہیکل فلیٹ آرڈر ہے، جو براڈ بینڈ اور موبائل نیٹ ورکس کو اپ گریڈ کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ بی ٹی گروپ نے کہا کہ اس اقدام کا مطلب یہ ہوگا کہ 2026میں کمپنی کا تازہ ترین آرڈر مکمل ہونے تک تقریباً 8000کے ساتھ اس کے پاس برطانیہ میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کا سب سے بڑا بیڑا ہے۔ کمپنی کے پاس پہلے سے ہی تقریباً 4300الیکٹرک گاڑیاں ہیں، جو مارچ 2031تک خالص صفر کاروبار بننے کے اپنے ہدف کو سپورٹ کرتی ہیں۔ نئی ای ویز کا آرڈر 6000نئی گاڑیوں کی بڑی ڈیلیوری کا حصہ ہے، جس میں نصف سے زیادہ وینز ای ویز ہیں۔بی ٹی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر سائمن لوتھ نے کہا کہ اپنے آپریشنز میں مزید الیکٹرک گاڑیوں کو ضم کر کے ہم اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے اور برطانیہ کے سرسبز مستقبل کی طرف منتقلی کی حمایت کرنے کی طرف ایک اور اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔ جیسا کہ ہم آج 16ملین گھروں اوربزنسزسے 2026کے آخر تک 25ملین تک اپنی مکمل فائبر کی تعمیر کو بڑھا رہے ہیں انتہائی موثر، پائیدار الیکٹرک گاڑیوں کا ہونا ہمارے انجینئرز کو برتری فراہم کرے گا کیونکہ وہ صارفین کو ہماری اگلی نسل کے نیٹ ورکس سے جوڑتے ہیں۔ ہمارا جدید بیڑہ ہمیں زیادہ موثر بننے اور اپنے صارفین کے لیے بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔ مستقبل کی سڑکوں کے وزیر، للیان گرین ووڈ، نے کہا کہ الیکٹرک کاروں اور وینزکی طرف منتقلی کو آگے بڑھانے میں بزنسز کا ایک اہم کردار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے کہ BT نے 3500بالکل نئی ای ویز، آرڈر کرنے کے لیے ہماری پلگ ان وین گرانٹ کا سب سے زیادہ استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس برطانیہ میں سب سے بڑا الیکٹرک کمرشل بیڑا ہوگا۔ ہم مزید بزنسز کی مدد کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے کاموں کو ڈیکاربونائز کریں اور ہم نے اپنی پلگ ان وین گرانٹ کو 120ملین پونڈز کی فنڈنگ کے ساتھ بڑھایا ہے تاکہ ہماری سڑکوں پر مزید صفر اخراج والی وینز کو رول آؤٹ کرنے میں مدد ملے۔ صنعت اور صارفین کی مدد کیلئے ہمارے 2.3بلین پونڈز کا حصہ ای ویز اور منتقلی کو کامیاب بنائیں۔ آرڈر کی فراہمی اگلے دو سالوں میں چار مینوفیکچررز فورڈ، سٹیلنٹیس، ٹویوٹا اور رینالٹ کریں گے۔