ایمسٹرڈیم( نمائندہ جنگ ) پاکستان کے مشہور و معروف ثنا خوان قاری شاہد محمود قادری کے والد محترم قاری رحمت علی کا اچانک انتقال کرگئے۔ انتقال پر ہالینڈ کی سیاسی سماجی مذہبی اور کاروباری شخصیات کی طرف سے اظہار تعزیت کیاگیا۔تعزیت کرنے والوں میں مفتی اعظم ہالینڈ حضرت مولانا محمد شفیق الرحمان امام و خطیب جامعہ مسجد طیبہ ایمسٹرڈیم۔ جامعہ مسجد فرید الاسلام ایمسٹرڈیم کے امام و خطیب حضرت مولانا حافظ سجاد برکاتی،حضرت مولانا محمد رفیق روشن ،حضرت مولانا حافظ محمد عاطف امام و خطیب جامع مسجد الکرم ایمسٹرڈیم ،حضرت مولانا علامہ محمد عمران قادری جیلانی امام و خطیب جامعہ مسجد غوثیہ،ملک مسعود الرحمٰن خادم اعلی جامع مسجد غوثیہ، راجہ فاروق حیدر ،محمد جاوید اقبال کھوکھر ،میر مختار میر ،پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے رہنما پیر سید ا قرار شاہ ،چوہدری پرویز علی ،محمد یونس بٹ ،چوہدری فیصل منظور ،محمد خورشید مغل ،عبدالباسط خان،مہر وقاص ،ملک شوکت ا عوان المعروف ماسٹر شوکت ،پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے چیئرمین محمد ارشد ،صدر انور ثاقب ،سمیت بڑی تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات نے قاری شاہد محمود سے ان کے والد محترم قاری رحمت علی کے اچانک انتقال پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی اپنے پیارے حبیب کے صدقے قاری رحمت علی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔