دی ہیگ(نمائندہ جنگ) پاکستان ویلفیر ایسوسی ایشن دی ہیگ کے صدر میا ں خالد حسین کے برادر نسبتی چوہدری ندیم ارشد، چوہدری مصدق حسین مانی دھامہ چو ہدری نئیر حسین میا ں خرم حسین میا ں مون حسین کے ماموں چوہدر ی طاہر زمان آف دھامہ لالہ موسی گذشتہ روز کینیڈا میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ۔مرحوم سابق ممبر صوبا ئی اسمبلی چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسی کے کے فرزند تھے۔ مرحومکے ایصال ثواب کے لئے دی ہیگ میں ان کے عزیزو اقارب نے دعائیہ محفل کا انقاد کیا۔ مقامی نعت خوا نان شہزاد خاں راشد خا ں اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں نعتیہ نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر کے خطیب مولا نا غلام مصطفی نقشبندی اور منہاج القران دی ہیگ کےُ خطیب علامہ یاسر نسیم نے فلسفہ موت و حیات بیا ن کیا اور مرحوم کے در جا ت کی بلندی کیلئے دعاکرائی ۔راجہ فاروق حیدر نے چوہدری طاہر زمان کی شخصیت پر بات کرتے کہا کہ مرحوم بہت ساری صفات کے حامل تھے وہ وطن عزیز پاکستان سے گہری محبت کرتے تھے وہ صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتے تھے۔ انھوں نے د ھامہ برادران سے تعزیت کی اور مرحوم کے در جات کی بلندی کیلئےدعا کی۔