• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں طوفان کی وجہ سے 3 ہزار پروازیں منسوخ، ہزاروں تاخیر کا شکار

سان فرانسسکو (اے ایف پی) ایئر لائنز اور ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ اوئیر نے رپورٹ کیا کہ جنوبی امریکہ میں طوفان کی وجہ سے جمعہ کو 3ہزارسے زائد پروازیں منسوخ اوردیگر ہزاروں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ڈیلٹا ایئر لائنز نے کہا کہ توقع سے زیادہ بدتر موسم سرما کے باعث اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پانچوں رن ویز کو دو گھنٹے سے زائد عرصے کے لیے بند کرنا پڑا۔کیریئر نے کہا کہ ڈیلٹا نے ہمارے نیٹ ورک پر تقریباً 11سو پروازیں منسوخ کر دیں،وہ ہفتہ کو روانہ ہونے والی ایئر لائن کی بحالی کے لیے کام کر رہا ہے۔ڈیلٹا طیارے کو بھی انجن میں خرابی کی وجہ سے اٹلانٹا میں ٹیک آف کرنا پڑا۔امریکی میڈیا نے کمپنی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بوئنگ 757-300 پر سوار 200 سے زائد مسافروں اور عملے کو ہنگامی سلائیڈوں کے ذریعے باہر نکلنا پڑا۔

دنیا بھر سے سے مزید