سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت پولیس حکام نے شہریوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق 4 لاپتہ شہری گھر پہنچ گئے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد کی گمشدگی کی نوعیت پر پالیسی بنانے کا حکم دیا تھا اس کا کیا بنا؟
سرکاری وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ پالیسی کی تیاری کے لیے مسلسل اجلاس جاری ہیں، مزید وقت درکار ہے۔
سندھ حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2018ء سے لاپتہ محمد ادریس کے اہلِ خانہ کی مالی معاونت کی گئی ہے۔