وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات اور حافظ آباد میں کارروائی کرکے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلر زین علی گجرات اور آصف شاہ کو حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق زین علی نے جلالپور جٹاں کے رہائشی احسن کو یورپ بھجوانے کےلیے 45 لاکھ لیے، جسے لیبیا سیف ہاؤس میں قید رکھا گیا اور بعد میں وہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق آصف شاہ نے شہری کو رومانیہ بھجوانے کے عوض 8 لاکھ روپے لیے تھے۔