• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ثقافتی ورثہ قرار دی گئی عمارت گرادی گئی، بلڈر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے کھارادر میں واقع ثقافتی ورثہ قرار دی جانے والی عمارت گرادی گئی ہے۔

امینہ حاجیانی بلڈنگ تقریباً ایک صدی پرانی عمارت تھی، محکمہ آثار قدیمہ سندھ نے بلڈر کیخلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست دی ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ ہیریٹیج بلڈنگ کی ٹوٹ پھوٹ کا عمل گزشتہ ماہ شروع ہوا تھا۔

درخواست کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ کی کمپلین پر توڑ پھوڑ رک گئی تھی۔ چند روز قبل ایک مرتبہ پھر کرین لاکر عمارت گرادی گئی۔

قومی خبریں سے مزید