• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکاز جاری ہونے کے بعد شیر افضل مروت کا میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنےکا فیصلہ کیا ہے۔

شیر افضل مروت کے ٹوئٹ کا عکس
شیر افضل مروت کے ٹوئٹ کا عکس

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ پروگرام میں شامل ہونے پراصرار نہ کریں۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شیر افضل مروت نے ٹی وی پروگرام میں مذاکرات کرنے والی پی ٹی آئی کی کمیٹی پر تنقید کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید