مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر کرم میں بنکرز کے خاتمے کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن معاہدے اور اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں آج دو بنکرز گرائے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرینڈ امن جرگہ اور مقامی امن کمیٹیوں کی نگرانی میں سیکیورٹی فورسز نے بنکرز ختم کیے، علاقے میں امن کی بحالی کےلیے بنکرز کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ جنت خان مورچہ خار کلے اور جالندھر مورچہ بالیش خیل کو ختم کیا گیا، بنکرز ہٹانے کےلیے کمشنر کوہاٹ نے مقامی آبادی کو اعتماد میں لیا تھا۔